اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران یہ دوسری بار ہے کہ عراق کے وزیراعظم دوسری اس فوجی ہیڈ کے دورے پر آئے ہیں۔ عراقی وزیراعظم کے دورے کا مقصد، مختلف علاقوں منجملہ ملک کے مغرب میں الانبار اور شمال میں بیجی میں جاری آپریشن کے بارے میں صورت حال سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ عراق کی وزارت عظمی کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی نے یہ دورہ ہفتے کی رات کیا۔ بیان کے مطابق عراق کے وزیراعظم نے مختلف فوجی کمانڈروں سے ٹیلیفون پر رابطہ برقرار کرکے بیجی آئل ریفائنری کو آزاد کرانے میں عراقی فوجیوں کی شجاعت و بہادری کی قدردانی کی۔ واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں عوامی رضاکاروں اور اسی طرح کرد پیشمرگہ ملیشیا کے تعاون سے عراقی فوج کا داعش دہشتگروں کے خلاف آپریشن، بدستور جاری ہے۔
.......
/169